کرپشن کیخلاف سزائے موت کا بل پاس ہوگیا تو اسمبلیاں خالی ہو جائینگی ‘ جمشید دستی

کرپشن کیخلاف سزائے موت کا بل پاس ہوگیا تو اسمبلیاں خالی ہو جائینگی ‘ جمشید ...

ملتان ( سٹی رپورٹر ) عوامی راج پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف میرا سزائے موت کا بل پاس ہوگیا تو اسمبلیاں خالی ہو جائیں گی ‘ سب بھاگ جائیں گے اور ایک بھی نہیں بچے گا ‘ این اے 150 کے حلقہ کی عوام کی خواہش پر الیکشن جعلی گدی نشینوں اور قبضہ مافیا کیخلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ‘ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن تشدد کی سیاست نہیں کرنی چاہیے ۔ ان (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے سینئر رہنما میاں مظہر عباس کے ہمراہ این اے 150 کی یونین کونسل 41 سادات کالونی کے سیاسی و سماجی رہنما سہیل بھٹی ‘ ملک اسماعیل بھٹہ ‘ سہیل بھٹہ ‘ واجد شاہ ‘ محمد کاشف ‘ عدنان شاہ کی ساتھیوں سمیت عوامی راج پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ جس میں اہلیان علاقہ نے جمشید دستی پر اعتماد کا بھرپور اظہار کیا ‘ جمشید دستی نے مزید کہا کہ کئی مردہ گھوڑے میرے پاس عوامی راج پارٹی میں شمولیت کیلئے آئے لیکن انہیں اس لیے پارٹی میں شامل نہیں کیا کہ وہ کرپٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور نے سرائیکی خطے کے حقوق پر عرصہ 30 سال سے ڈاکہ ڈال رکھا ہے ‘ اب وقت آگیا ہے کہ اس خطے کی عوام اٹھ کھڑی ہو اور عوامی راج پارٹی کے دیانتدار ‘ باصلاحیت کارکنوں کو منتخب کر ے جو اسمبلیوں میں جا کر ان کے حقوق کی آواز بلند کریں اور الگ صوبے کے قیام کیلئے عملی طور پر اقدامات کو یقینی بنائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر