احتجاجی ریلی کو روکنے کی کوشش، رحیمیار خان میں تحریک انصاف کے کارکنوں ، پولیس کے مابین ہاتھا پائی
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلام آباد میں ورکرکنونشن پرپولیس گردی کے خلاف ملک بھرکی طرح رحیم یارخان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدرراناراحیل (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
احمدخان‘ رئیس شہزادمہرایڈووکیٹ‘ مون چوہان‘ چوہدری منیرسلیم ‘خالدہ مغل ودیگرکی قیادت میں عباسیہ پل پراحتجاج کیاگیااس موقع پرپی ٹی آئی کے کارکنان نے پرامن احتجاجی ریلی ریلوے چوک تک نکالنے کی کوشش کی توڈی ایس پی سٹی سرکل مسعودگجرکی قیادت میں ڈیوٹی پرموجودایس ایچ اوتھانہ سی ڈویژن انسپکٹرغلام مرتضی ‘ ایس ایچ اوبی ڈویژن اسد اللہ مستوئی سمیت دیگرنفری نے پی ٹی آئی کارکنان کوروک لیااس دوران سابق ضلعی صدرراناراحیل احمدخان کی جانب سے ریلی نکالنے کی درخواست پرانسپکٹرغلام مرتضی نے بدتمیزی کامظاہرہ کرتے ہوئے راناراحیل احمدخان ودیگرکے ساتھ ایس ایچ اوبی ڈویژن واہلکاران کے ساتھ مل کرہاتھاپائی شروع کردی اوراحتجاج میں شریک خواتین سے بھی بدتمیزی کی جبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل مسعودگجرتماشہ دیکھتے رہے ‘ اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے راناراحیل احمدخان‘ مون چوہان‘ رئیس شہزادمہرودیگرنے پولیس گردی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے متعلقہ افسران واہلکاران کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔