یوتھ کنونشن پر پولیس دھاوا کیخلاف تحریک انصاف کے زیر اہتمام سورج میانی میں احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے یوتھ کنونشن پر حملے اور دو نومبر کے دھرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی ملتان کا احتجاجی سلسلہ جاری ہے گذشتہ روزپاکستان(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
تحریک انصاف کے زیر اہتمام سورج میانی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہاہے کہ جب تک میاں برادران کا مکمل احتساب نہیں ہو جاتا اس وقت احتجاجی تحریک جاری رہے گی دریں اثناں اسلام آباد دھرنے کے حوالے سے پی ٹی آئی ملتان کے عہدیداروں کی خفیہ میٹنگ جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے کئی کارکن خفیہ مقامات پر روپوش ہو گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے احکامات وصول ہوئے ہیں کہ آپ نے گرفتاریاں نہیں دینی اس لئے ہم دائیں بائیں ہو گئے ہیں ۔
احتجاجی مظاہرہ