موٹر سائیکل پر ڈرامائی انٹری ‘ شیخ رشید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھاگئی ‘ 17 لاکھ لائیکس

موٹر سائیکل پر ڈرامائی انٹری ‘ شیخ رشید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھاگئی ‘ 17 ...

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) راولپنڈی میں لال حویلی کے باہر شیخ رشید کی ڈرامائی اندازمیں موٹر سائیکل پربیٹھ کر گلیوں سے ہوتے ہوئے عوامی ہجوم میں پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر چھاگئی17لاکھ سے زائدلوگوں نے موی کو (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

لائیک کیاتفصیل کے مطا بق گذشتہ روز28اکتوبرکو حکو مت شیخ رشید احمد کو روالپنڈی میں لال حویلی میں ہو نے والے جلسہ کو ناکام کر نے کے لیے شیخ رشیدکی 2بجے دن تک پولیس کو گرفتاری ہر صورت میںیقینی بنا نے کاحکم دیا تھالیکن شیخ رشید احمد نے 2بجے تک گرفتارنہ ہو کر حکو مت پر واضع کردیا کہ اتنی آسانی کے ساتھ گرفتار ہو نے والے نہیں اُنہوں نے لال حویلی کے باہر چھوٹا جلسہ کر کے اپنا واعدہ پورا کردیا شیخ رشید احمد پولیس کی جانب سے گرفتاری کے خوف سے چھپے رہے اور پھر آچانک ہی ڈرامائی اندازمیں ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر تنگ گلیوں سے گزرتے ہوئے عوام کے ایک بڑے ہجوم پر پہنچ کر جلسہ کرکے ثابت کردیا کہ بہادر ہیں شیخ رشید احمد کی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گلیوں سے گزرتے ہوئے عوامی ہجوم میں پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کے ساتھ چھائی چند ہی گھنٹو ں میں ویڈیوکو17لاکھ سے زائد افراد نے لائیک کیا فیس بک کے علاوہ ٹویٹرپر بھی شیخ رشید چھائے رہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر