ملتان اور گرد ونواح میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار منایا

ملتان اور گرد ونواح میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوار منایا

ملتان (سٹی رپورٹر)ملک بھر سمیت ملتان وگردو نواح مقیم ہندو برادری نے دیوالی مذہبی تہوار منایا اس سلسلے میں کبیر نواس مندرگلشن آباد میں آواز ڈسٹرکٹ فورم /سول سوسائٹی نیٹ ورک کے زیر اہتمام دیوالی کی تقریب منعقد ہو ئی جس میں ہندو برادری سمیت سماجی سیاسی رہنماؤں ڈاکٹر کشور مرادکشور، ساگر جانی ، پرویز ، امجد بلوچ، خالد قریشی ، عبدالمطلب فرخ ، سعدیہ کرمانی ، جواد امین قریشی ، چوہدری (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

منوہرلعل ، سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ہندو برادری نے بھجن گائے بھنگارا تقسیم کئے اور دیوے روشن کئے جبکہ دیوالی کی عبادت پنڈت راج کپور نے کرائی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنماء ڈاکٹر کشور مراد کشور نے کہاہے کہ ہندو برادری پاکستان کے محب وطن شہری ہے جنہوں نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہاہے کہ ہم پاکستان میں عزت و احترم سے رہتے ہیں اپنے کسی بھی مذہبی تہوار کے موقع پر ہمیں مسلم بھائیوں کا مکمل تعاون حاصل ہے جس کے لئے ہم تمام مسلمانوں بھائیوں کا شکر گزار ہیں انہوں نے کہاہے کہ ہمیں جب بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمیں پڑوسی مسلمان بھائی ہمارا مکمل ساتھ دیتے ہیں آواز ڈسٹرکٹ فورم کے چےئر مین خالد محمود قریشی نے کہاہے کہ ہندو برادری معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہوں نے معاشرے کی بہتری اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز فخر ،جلیل خا ن بابر ، چوہدری جونی ، اصغر ،فرحاد مسیح سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا ۔

دیوالی

مزید : ملتان صفحہ آخر