تعلقات کا شبہ،شوہر نے کلہاڑے کے وار کرکے بیوی قتل کردی
ملتان (کرائم رپورٹر)تعلقات کے شبہ پر شوہر نے بیوی کو کلہاڑے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ الپہ کے علاقے کھوکھراں والا کے رہائشی جعفر حسین کاگزشتہ روز اپنی بیوی ممتاز سے جھگڑاہوا اس دوران اس نے کلہاڑے کے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتارد یا۔بعدازاں فرار ہوگیا۔اہل علاقہ کی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر منتقل کردیا۔اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ جعفر حسین کو اپنی بیوی پر شک تھا کہ اس کے ناجائز تعلقات ہیں ،جس پر ان کا آئے روز جھگڑا ہوتا تھا ۔پولیس نے ممتاز کے والد حنیف کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ا س کی تلاش شروع کردی ہے۔