کراچی میں مجلس عزا پر فائرنگ ‘ ملتان میں نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ

کراچی میں مجلس عزا پر فائرنگ ‘ ملتان میں نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام کراچی میں مجلس عزاء پر فائرنگ کے واقعے کیخلاف چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ‘ مظاہرے کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی ‘ محمد عباس صدیقی ‘ علامہ غلام جعفر انصاری ‘ سید ندیم عباس کاظمی ‘ مہر سخاوت علی اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی نے کی ۔ مظاہرین نے کراچی واقعہ کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سندھ حکومت (بقیہ نمبر27صفحہ7پر )
سے دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ کراچی میں مسلسل واقعات میں عزاداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ‘ کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔