لوہاری گیٹ اور ممتاز آباد میں سرچ آپریشن ‘ 6 گرفتار

لوہاری گیٹ اور ممتاز آباد میں سرچ آپریشن ‘ 6 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان احسن کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ لوہاری گیٹ اور ممتاز آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن 5-6گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، بستی مانک میں 210گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی دورانِ چیکنگ 6مشکوک افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔