6افراد ٹریفک حادثات کی نذر، لڑکی کی خودکشی، زہریلی شراب نے 3جانیں لے لیں
وہاڑی،دائرہ دین پناہ،دنیا پور،چشتیاں،رحیم یار خان(نمائندگان)ٹریفک کے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی نے خودکشی کرلی زہریلی شراب نے 2بھائیوں سمیت3افراد کی جانیں لے لیں اس سلسلے میں وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق پو لیس ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی کی حدود میں چک نمبر69ڈبلیوبی میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے موضع ٹانگو کا رہائشی عبدالطیف اور اسکا بھائی ظہور ہلاک ہو گئے جبکہ محمد رمضان اے ایس آئی کا بھائی پینے سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے زہر یلی شراب یس ہلاکتوں کے واقعہ کی اطلاع ملتے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
ہی ڈی پی او وہاڑی عمرسعید ملک نے فوری نوٹس لے لیا ہے شراب فروش کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق نواحی علاقہ اڈہ بہارچک نمبر149ایم ایل کے رہائشی 20سالہ زاہدولدحامدسیال جوکہ مزدوری کے سلسلہ میں عارضی طورپرکراچی میں مقیم تھاروڈکراس کرتے ہوئے آئل ٹینکرکے نیچے آکرجاں بحق ہوگیااسکی میت آبائی گھرلائی گئی توگھرمیں کہرام مچ گیا۔علاوہ ازیں بستی درکھان نزدتونسہ موڑکے رہائشی45سالہ الطاف حسین بھٹہ اپنے موٹرسائیکل پرجمعہ کی نمازپڑھنے تونسہ موڑجارہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیزرفتارموٹرسائیکل سے ٹکراکرشدیدزخمی ہوگئے جنہیں نشترہسپتال ملتان لے جایاگیاجہاں پرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا۔دنیا پور سے نامہ نگار کے مطابق نواحی موضع جویں کی رہائشی نجمہ بی بی زوجہ محمد ندیم جوئیہ نے گزشتہ روز مبینہ طور پر کالا پتھر پی لیا جس کی حالت غیر ہونے پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے چار سال قبل پسند کی شادی کی تھی مگر اس کی اولاد نہیں ہوئی تھی تاہم اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے نعش قبضہ میں لیکر اس کا پوسٹمارٹم کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کردیا اور وقوعہ کی رپٹ درج کرلی ہے۔چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق نواحی قصبہ شہر فرید روڈ پر موٹرسائیکل گدھا ریڑھی کے مابین تصادم کے نتیجہ میں حاصلپور کا رہائشی محمدشاہد جاں بحق بیان کیاجاتاہے کہ محمدشاہد موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جارہاتھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گدھا ریڑھی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔رحیم یار خان سے بیورو نیوز کے مطابق گزشتہ روز پہلا حادثہ ماہی چوک کے رہائشی ایک سالہ کمسن بچہ سرفرازاحمد ولد امید علی جوکہ اپنے 18سالہ چچا فرحان علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھا کہ داعو والا کے نزدیک پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر وین نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کمسن بچہ سرفرازاحمد اورچچا فرحان علی شدیدزخمی ہوگئے جبکہ دوسرا حادثہ ڈہرکی(سندھ) کے رہائشی 45سالہ جام پنوں اپنی 35سالہ بیوی خانزادی اور ایک سالہ بیٹے نذیراحمد کے ہمراہ اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر رحیم یارخان آرہے تھے کہ آدم صحابہ کے نزدیک نامعلوم تیزرفتارکار سوار نے بے قابوہوکرانہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں جام پنوں اور اس کی بیوی خانزادی اور کمسن بیٹا نذیراحمد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو موقع پر آنے والے افراد نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہپستال منتقل کیا جہاں ایمرجنسی کے ٹراما سینٹر میں کمسن بچہ سرفرازاحمد،فرحان علی اور جام پنوں طبی امداد کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ جاں بحق ہونے والے جام پنوں کی بیوی خانزادی اور کمسن بیٹے نذیراحمد کوہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ نامعلوم ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔