، اصغر خان کیس، درخواست کی سماعت کیلئے 31اکتوبر کی تاریخ مقرر

، اصغر خان کیس، درخواست کی سماعت کیلئے 31اکتوبر کی تاریخ مقرر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی طرف سے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عمل درآمدکے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے 31اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی ہے ۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ خود اس کیس کی سماعت کریں گے ۔یہ درخواست تحریک انصاف لائرز ونگ کے مرکزی رہنما فیاض مہر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2012ء میں اصغر خان کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایف آئی کو حکم دیا کہ 1990ء کے انتخابات کے دوران سیاستدانوں میں 140ملین روپے کی بندر بانٹ کی انکوائری کی جائے اور ملوث سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کی جائے، فیصلے کے مندرجات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف نے بھی 1990ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے کے لئے لاکھوں روپے وصول کئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کو 4 برس گزر چکے ہیں لیکن وفاقی حکومت اور ایف آئی اے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت گرانے میں ملوث وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر