، ماتحت عدالتو ں میں لاہورہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کی تیاریاں مکمل

، ماتحت عدالتو ں میں لاہورہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہوہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کی تیاریاں ماتحت عدالتو ں میں مکمل،عدالتوں میں قائداعظم کی تصاویر دیواروں پر آویزاں کردی گئی ہیں۔تقریبات کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیراحمد گجانہ نے ایڈیشنل سیشن ججوں پر مشتمل 5کمیٹیاں ترتیب دے دی ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی رہے ،ماتحت عدالتوں میں سیشن جج نے مختلف تقریبات کے لئے ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں پر مشتمل 5کمیٹیاں ترتیب دی ہیں یہ کمیٹیاں تقریبات کے تمام انتظامات کریں گی،علاوہ ازیں سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں قائداعظم کی تصاویر فریم کرا کر دیواروں پر آویزاں کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان تقریبات کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا جبکہ افتتاحی تقریب لاہور ہائی کورٹ میں ہوگی جس کے بعد ہائی کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں لاہور ہائی کورٹ کے 150سال مکمل ہونے کے حوالے سے تقریبات ہوں گی ۔ ماتحت عدالتوں کی تقریبات میں کرکٹ فیسٹول، وزٹ اسکول چائلڈ، سٹاف فیملی ممبروزٹ، جوڈیشل کانفرنس، سمیت دیگر تقریبات شامل ہیں۔