خواجہ آصف اہلخانہ کے ساتھ دبئی چلے گئے، کل وطن واپسی کا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف دوپہر ڈیڑھ بجے اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ فلائٹ نمبر 211 سے دبئی چلے گئے۔ خواجہ آصف نے اپنی دبئی روانگی کے اسباب کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کل وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔