ای میلز کے معاملے پر ایف بی آئی کی دوبارہ تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہونگے، ہیلری

ای میلز کے معاملے پر ایف بی آئی کی دوبارہ تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہونگے، ...

واشنگٹن ( اے این این ) امریکہ کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ای میلز کے معاملے پر ایف بی آئی کی دوبارہ تحقیقات سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے ٗتفتیش کے نتائج اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات سے مختلف نہیں ہو گے مجھ پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا ٗ ایف بی آئی نئی تفتیش کے بارے میں امریکی عوام کے سامنے وضاحت کریں ۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی نے کانگریس کو بتایا کہ ادارہ ہیلری کلنٹن کی ای میل کے معاملے کی تحقیقات دوبارہ کھول رہا ہے۔تفتیش کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ ایک غیرمتعلقہ معاملے سے متعلق نئی ای میلز سامنے آئی ہیں جو تحقیقات کی متقاضی ہیں۔کومی نے کہا کہ تفتیش کار اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ان میلز میں خفیہ معلومات تو نہیں۔ہیلری کلنٹن نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پراعتماد ہیں کہ اس تفتیش کے نتائج اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات سے مختلف نہیں ہو گے کہ ان پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔کلنٹن نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نئی تفتیش کے بارے میں امریکی عوام کے سامنے وضاحت کریں۔ایف بی آئی نے پہلے ہی سے بتا رکھا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کے نجی سرور پر حساس معلومات موجود تھیں۔کومی نے اس سے قبل کلنٹن کی جانب سے اپنے دور وزارت کے دوران حساس معلومات سے عہدہ برا ہونے کے طریقے کو 'انتہائی لاپرواہ' قرار دیا تھا، تاہم انھیں کسی مجرمانہ عمل کا مرتکب قرار نہیں دیا۔ایف بی آئی کے سربراہ نے اپنے خط میں کانگریس کو لکھا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ مواد اہم ہو گا یا نہیں اور میں یہ بھی نہیں بتا سکتا کہ اس عمل پر مزید کتنا وقت لگے گاہو سکتا ہے یہ بالکل غیر اہم ہو۔ ہو سکتا ہے یہ انتہائی اہم ہو، لیکن ایک بات طے ہے کہ یہ معاملہ امریکی انتخابات سے پہلے حل نہیں ہو گا جن کے انعقاد میں دو ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے۔کومی نے کانگریس کو جو خط لکھا ہے وہ انتہائی مبہم ہے۔ اس میں اس غیر متعلقہ معاملے کی کوئی تفصیل بیان نہیں کی گئی جس کی وجہ سے یہ معاملہ دوبارہ کھولا گیا ہے۔البتہ اس سے کلنٹن کے مخالفین کو ضرور ایندھن فراہم ہو جائے گا، جو اسے اپنے اس دعوے کے ثبوت کے طور پر استعمال کریں گے کہ کلنٹن کا طرزعمل غیرقانونی تھا۔کلنٹن کے حامی اگلے ہفتے کے دوران ان کا دفاع کرنے کی اپنی سی کوشش کریں گے۔

ہیلری کلنٹن

مزید : پشاورصفحہ اول