عمران خان کا ایجنڈا ملک میں افرا تفری کے سوا کچھ بھی نہیں ، امیر مقام
چکدرہ ( نمائندہ پاکستان )وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کا ایجنڈا احتساب نہیں بلکہ ملک میں افراتفری پھیلانا اور لاشیں گراناہے جسکو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزکی احتجاج کی کال ملک کے پورے عوام نے مسترد کردی،انشاء اللہ 3نومبرکوپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت بھی قائم ودائم رہیگی اور محمدنوازشریف بھی وزیراعظم ہوں گے،خان صاحب کی گیڈربھپکیاں بھی ڈسپوزبل ثابت ہوں گے۔ہماراوژن ملک کی ترقی اورعوام کے مسائل حل کرناہے۔انہوں نے کہاکہ چکدرہ اوراوچ میں میرے افتتاح کے بعد گیس پائپس بچھانے کے بعدکام کی برق رفتاری دیکھ کرخوشی ہوئی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لوئردیرکے علاقے اسبنڑمیں ملک جہانزیب کے بھابھی کی وفات پرفاتحہ خوانی کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ دھرنے اوراحتجاج کی آڑمیں بدامنی پھیلائی جارہی اورکھلے عوام قانون کی خلاف ورزی ہورہی اور عدالتوں کے احکامات سمیت دفعہ 144پرجگت کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہرشہری کاحق ہے مگرقانون کی خلاف ورزی اورشہریوں کومشکلات میں ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔