موٹر وے پر فوجی قافلے کوحادثہ ، لیفٹیننٹ کرنل شہید ،میجر شدید زخمی

موٹر وے پر فوجی قافلے کوحادثہ ، لیفٹیننٹ کرنل شہید ،میجر شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے دھرنے کو ناکام بنانے کی حکومتی کوششیں اعلیٰ فوجی افسر کی جان لے گئیں ، راولپنڈی سے نوشہرہ جاتے ہوئے راستے بند ہونے سے فوجی قافلے کو حادثہ ،لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہو گئے ، افسوسناک واقعہ حضرو کے قریب اندھیرے کے باعث کھائی میں گرنے سے پیش آیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ایک قافلہ راولپنڈی سے نوشہرہ جا رہا تھا کہ موٹروے پر کنٹینرز سے راستے بلاک ہونے پر لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال گاڑی سے اتر کر پیدل راستہ تلاش کرنے نکلے ،اندھیرے کی وجہ سے حضرو کے قریب دونوں فوجی افسر کھائی میں گر گئے ،کھائی میں گرنے کے باعث لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہو گئے ہیں ، یہ افسوسناک حادثہ رات 8بجے موٹروے پر پیش آیا ہے۔
فوجی افسر شہید