کپتان پھر حکومت سے ٹکرانے کو تیار، بنی گالہ سے بڑی خبرآگئی

کپتان پھر حکومت سے ٹکرانے کو تیار، بنی گالہ سے بڑی خبرآگئی
کپتان پھر حکومت سے ٹکرانے کو تیار، بنی گالہ سے بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایک مرتبہ پھر حکومت سے ٹکرانے کو تیار ہیں اور خیبرپختونخوا کے دورے کیلئے نکلنے کا اعلان کردیا۔
دنیا نیوز کے مطابق اپنے دورے کے دوران عمران خان نوشہرہ اورصوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب کریں گے اوراُنہیں دونومبر کیلئے دھرنے کیلئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کریں گے ۔
دوسری طرف بنی گالہ کے باہر ڈیرے ڈالے ہوئے کھلاڑی دوسرے روز بھی پرجوش ہیں اور صبح صبح پش اپس لگارہے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز کے تازہ دم دستے بھی بنی گالہ پہنچ گئے اورسیکیورٹی کے سخت انتظامات کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے عمران خان کے باہر نکلنے کی کوشش میںایک مرتبہ پھر تصادم کا خطرہ پہنچ گیا۔

مزید :

قومی -