’’وہ چار پاکستانی جنہوں نے دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا‘‘

’’وہ چار پاکستانی جنہوں نے دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا‘‘
’’وہ چار پاکستانی جنہوں نے دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا‘‘

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لئے چار پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیںفرانسیسی ایوارڈ لوئی پاسچر سے نوازاگیا ہے۔خرم شہزادسید لطیف، عذرا الطاف اور عزیز میمن کی خدمات کا اعتراف فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔ پولیو ڈے پر منعقدہ تقریب میں چاروں پاکستانی پولیو ورکرز کو فرانسیسی ایوارڈ لوئی پاسچر سے نوازا گیا۔فرانس میں پاکستانی سفیر معین الحق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔پاکستانی پولیو ورکرز کی خدمات کا اعتراف پاکستان کی پولیو کے خلاف جنگ کا بھی اعتراف ہے۔

مزید : قومی