لوگوں کو گدھے کی نہیں بکرے کی قربانی چاہیے،تمام کارکن بنی گالا آنا شروع کر دیں :عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ خبر لیک ہونے سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ہے ،اس پر لوگوں کو گدھے کی قربانی نہیں بلکہ بکرے کی قربانی چاہیے ،گدھے کی قربانی پر لوگ نہیں مانیں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان سے تحریک انصاف کے کارکن بنی گالا آنا شروع کردیں ،یہاں بہت جگہ ہے ۔
قیاس آرائیاں ختم ،خواجہ آصف دبئی سے واپس پاکستان پہنچ گئے
بنی گالا کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کوقربانی کر بکر ا بنا یا گیا ، اس درباری کی کیا مجال تھی ایسا کام کرنے کی ؟،پرویز رشید سے یہ کام کروایا گیا ہے اور وہ بھی تیار ہو گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بکر ے کی قربانی چاہیے گدھے کی نہیں ،مغل اعظم کے خاندان میں سے کس فرد نے یہ کام کیااسے سامنے لایا جائے ۔عمران خان نے کہا کہ اس خبر نے ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچا یا ،اس خبر میں وہ ہی زبان استعمال کی گئی جو نریندر مودی فوج کے خلاف کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سیالکوٹ والا رنگباز اسمبلی میں ہوتا تھا ،وہ دبئی بھاگ گیا ہے اور باقی بھی پر تول رہے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ تمام کارکن بنی گالا آنا شروع کردیں ،یہاں رہنے کے لیے بہت جگہ ہے اور کھانے کا بھی انتظام ہے، بنی گالا سے تمام لوگ 2مئی کو اسلام آباد جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بنی گالا کو بند کردیا گیا ،لوگوں کو غیر قانونی طور پر روکا جا رہا ہے ،آج عدلیہ کا ٹرائل ہو رہا ہے ،یہ میرا ٹرائل نہیں ہے ۔چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ آئین نے مجھے حق دیا ہے کہ میں سوال کر سکوں ،میرے کارکنوں کو مارا جا رہا ہے اور گرفتار کیا جا رہا ہے،جب ان کی چوری پر ہاتھ ڈالو تو جمہوریت خطرے میں آ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ،عدلیہ کی ساکھ سٹیک پر ہے،پیر کو اپنے حق کے لیے عدالتوں کوٹیسٹ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس جمہوریت اور مشرف کی آمریت میں کیا فرق ہے ۔