شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے میچ کے پہلے روز8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے

شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے میچ کے پہلے روز8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے
شارجہ ٹیسٹ: پاکستان نے میچ کے پہلے روز8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے پہلی اننگزمیں8 وکٹوں کے نقصان پر255 رنز بنا لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور صرف 1 کے مجموعی سکور پر ہی 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہوئے جبکہ دوسرا نقصان اسد شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا اور وہ بھی بغیر کھاتہ کھولے ہی آﺅٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبریل نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

بلے باز سمیع اسلم نمایاں کارکردگی کے ساتھ 74 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر مصباح الحق رہے جنہوں نے 53 رنز کی اننگ کھیلی۔سرفراز احمد اور یونس خان نے نصف سینچری کرتے ہوئے 51-51 رنز بنائے۔ ساتویں بلے بازمحمد نواز نے صرف 6 جبکہ وہاب ریاض نے 4 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی آخری جوڑی یاسر شاہ اور محمد عامرناٹ آوٹ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بیشوو سب سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے اور انہوں نے 4 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جبکہ گیبریل 3 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اورآر ایل چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرے روز پاکستانی ٹیم 255 رنز سے اننگز کا آغاز کرے گی۔

مزید :

کھیل -