تحریک انصاف کے پیدل قافلے کے شرکا کے پاﺅں میں چھالے,نمکین پانی کی ٹکور، ایمبولینس غائب

تحریک انصاف کے پیدل قافلے کے شرکا کے پاﺅں میں چھالے,نمکین پانی کی ٹکور، ...
تحریک انصاف کے پیدل قافلے کے شرکا کے پاﺅں میں چھالے,نمکین پانی کی ٹکور، ایمبولینس غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک ) تحریک انصاف کے پیدل اسلام آباد جانے والے قافلے کے بیشتر شرکا کے پائوں میں چھالے بن گئے جس کی وجہ سے روز شام کو نمک ملے نیم گرم پانی سے پاؤں کی ٹکور کرتے ہیں، قافلے کے ساتھ چلنے والی ایمبولینس غائب ہو گئی ، شرکاءفرسٹ ایڈ سے بھی محروم ہو گئے ،متعدد شرکا کے لئے مزید پیدل چلنا مشکل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد دھرنے میں شرکت کے لئے پنجاب کے سابق صدر اعجاز چودھری کی زیرقیادت لاہور سے ایک قافلہ 27اکتوبر کو روانہ ہوا۔ روانگی کے وقت قافلے میں ایک سو کے قریب کارکن شامل تھے اب تعداد دو سو سے زائد ہو چکی ہے یہ قافلہ تین روز پیدل سفر کر کے اب گجرات پہنچ چکا ہے۔ قافلے کے شرکاءشبیر سیال ، اشتیاق احمد ،ارشد میو ، عمران گجر ، وقار خان نسیم خان ،عقیل صدیقی ، راجہ شبیر اور دیگر کے پاو¿ں میں چھالے بن گئے ہیں جو رات کو سونے سے قبل اپنے پائوں گرم پانی سے ٹکور کر کے سوتے ہیں تاکہ اگلے روز پھر پیدل چلنے کے قابل ہو سکیں مگر متعدد شرکا کو سفر کے دوران فرسٹ ایڈ نہ ملنے کے باعث ساتھ چلنے والی اپنی گاڑیوں پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑ رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
قافلے کے شرکاءمیں 80سالہ ظہور فوجی اور چچا پی ٹی آئی بھی شامل ہیں۔ قافلہ جب لاہور سے نکلا تو ان کے ساتھ تین گاڑیاں اور ایک ایمبولینس بھی تھی۔ جب قافلہ وزیر آباد پہنچا تو ایمبولینس اچانک کہیں غائب ہو گئی۔ قافلے کے شرکا ءنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایمبولینس کو پولیس ڈرائیور سمیت لے گئی ہے۔ اعجاز چودھری نے اپنے وکلا سے کہا ہے کہ ایمبولینس چوری کی ایف آئی آر درج کرائیں۔

مزید :

لاہور -