”پر ویز رشید کو ہٹانے کے بعد اب نواز شریف کو یہ کام کرنا ہو گا “شیخ رشید نے ایک اور خطرناک پیشنگوئی کر دی

”پر ویز رشید کو ہٹانے کے بعد اب نواز شریف کو یہ کام کرنا ہو گا “شیخ رشید نے ...
”پر ویز رشید کو ہٹانے کے بعد اب نواز شریف کو یہ کام کرنا ہو گا “شیخ رشید نے ایک اور خطرناک پیشنگوئی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز رشید کو ہٹا کر نواز شریف نے صدقہ دیا ہے ،ابھی بھی قربانی دینا ہو گی ۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز رشید کے ہٹنے سے نواز شریف کو ریکٹر سکیل پر 10شدت کا جھٹکا لگا ہے ۔

لوگوں کو گدھے کی نہیں بکرے کی قربانی چاہیے،تمام کارکن بنی گالا آنا شروع کر دیں :عمران خان
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا راز فاش کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے ،پرویز رشید کو ہٹا کر نواز شریف نے صرف صدقہ دیا ہے ،انہیں ابھی بھی قربانی دینا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کفن میں سیاسی مردہ دفن ہو گا ،انشااللہ عنقریب جشن ہو گا۔شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد سے یا استعفے سے نواز شریف کا جلد صفا یا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام نکمے لوگوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے ۔

مزید :

قومی -