نبیل گبول آج کپتان کی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان پریس کانفرنس میں ہوگا

نبیل گبول آج کپتان کی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان ...
نبیل گبول آج کپتان کی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے،پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان پریس کانفرنس میں ہوگا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرنبیل گبول آج تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق نبیل گبول متحدہ قومی موومنٹ کوچھوڑنے کے بعدکافی عرصے سے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی کوشش کررہے تھے لیکن تحریک انصاف کے بعض رہنما ان کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں :بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ، شیلنگ ،جنگل کو آگ لگادی گئی

سابق وزیر آج پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔نبیل گبول اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید : قومی