پرویز رشید کی ’چھٹی‘ کے بعد رانا ثناء اللہ سمیت چار مزید شخصیات سے تحقیقات کا فیصلہ

پرویز رشید کی ’چھٹی‘ کے بعد رانا ثناء اللہ سمیت چار مزید شخصیات سے تحقیقات ...
پرویز رشید کی ’چھٹی‘ کے بعد رانا ثناء اللہ سمیت چار مزید شخصیات سے تحقیقات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی سے متعلق خبر پر وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کی ’چھٹی‘ کے بعد بھی کئی اہم شخصیات سے تفتیش کا امکان ہے جس کی وجہ سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ، ان ممکنہ شخصیات میں پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سیکریٹری خارجہ اعزازچودھری ، چیئرمین پیمرا ابصار عالم اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ شامل ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کا نام بھی لیا جارہاہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق پرویز رشید سے استعفیٰ لینے کے بعد آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی اور  ابتدائی مرحلے میں پرویز رشید سمیت پانچ  اہم شخصیات کو شامل تفتیش کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ یہی کمیٹی معلومات کی فراہمی کے مقاصد کا بھی تعین کرے گی ۔ 

نئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں پر سیاسی و عسکری قیادت میں مشاورت مکمل, یہاں کلک کریں۔

بتایاگیا کہ پرویز رشید کی برطرفی کا فیصلہ آرمی چیف سے ملاقات میں کیاگیا جس میں شہبازشریف ، اسحا ق ڈار اور ایک اور اعلیٰ حکومتی شخصیت نے شرکت کی۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے کے بعد حاصل استثنیٰ ختم ہوگیا اور اب ان کیخلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے گی۔