نومبر میں پٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہنے کا امکان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری و زارت پٹرولیم کو بھجوادی تاہم زیادہ امکان ہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رکھی جائیں گی۔ اوگرا کی جانب سےو زارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں یکم نومبر سے پٹرول 2.29 روپے، مٹی کا تیل 6.75 روپے، ہائی ڈیزل 2 روپے اور لائٹ ڈیزل 6.40 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سفارت کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عملدرآمد یکم نومبر سے ہوگا۔