آسمان میں اچانک ایسی چیز نمودار ہو گئی کہ دبئی اور شارجہ دونوں ائیرپورٹ بند کرنے پڑ گئے

آسمان میں اچانک ایسی چیز نمودار ہو گئی کہ دبئی اور شارجہ دونوں ائیرپورٹ بند ...
آسمان میں اچانک ایسی چیز نمودار ہو گئی کہ دبئی اور شارجہ دونوں ائیرپورٹ بند کرنے پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی ائیرپورٹ کے قریب ممنوعہ علاقے میں نامعلوم ڈرون کی پرواز نے حکام کو ایک بار پھر فضائی حدود بند کرنے پر مجبور کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ایمریٹس کے مطابق ڈرون کی پرواز کے باعث تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک ائیرپورٹ کی فضائی حدود بند رہی اور اس دوران 22 پروازوں کا رخ بھی موڑنا پڑا۔

دبئی ائیرپورٹ پر ڈرون کی پرواز کے بعد حکام کا نئے قوانین لاگو کرنے کا فیصلہ
دبئی ائیرپورٹ کے ایک ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ”ہفتے کے روز دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم ڈرون کی پرواز کے مطابق فضائی حدود رات 7:25 سے 8:45 تک بند رہی اور اس دوران 22 پروازوں کا رخ موڑا گیا۔ ائیرپورٹ حکام اس واقعے کے باعث مسافروں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔“
ترجمان نے مزید کہا کہ ” مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ڈرون اڑانے والے تمام لوگوں کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں کہ غیر ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے ڈرونز کیلئے تمام ائیرپورٹ کے اردگرد 5 کلومیٹر کے علاقے میں داخلہ ممنوع ہے۔“
رپورٹ کے مطابق اس تمام تر معاملے کے باعث شارجہ ائیرپورٹ کی فضائی حدود بھی تقریباً ایک گھنٹے کیلئے بند رہی اور اس دوران 8 کے قریب پروازوں کا رخ موڑا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ڈرون کی پرواز کے باعث ائیرپورٹ کی فضائی حدود بند کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ گزشتہ ماہ بھی غیر رجسٹرڈ ڈرون کی پرواز کے باعث دبئی ائیرپورٹ کو بند کرنا پڑا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -