مریم نواز نے شیخ رشیدکو ٹوئٹر سے بلاک کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) طویل عرصے کی خاموشی اور پی ٹی آئی ، شیخ رشید کے دھواں دھار کے بیانات کے بعد بالآخر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں اور فیصل واڈا کے بیان کی تردید کردی جبکہ مریم نواز نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ٹوئٹر سے بلاک کردیا۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر کہا تھا کہ بے بی کو ہم سے تکلیف ہے جس پر مریم نواز نے بھی اپنا غصہ دکھایا اور شیخ رشید کو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے ہی بلاک کردیا۔ مریم نواز کی جانب سے شیخ رشید کو بلاک کرنے پر ٹوئٹر پر دلچسپ الفاظ کا بھی اظہار کیا گیا۔
مریم نواز نےایک اور ٹوئیٹ میں یہ بھی لکھا کہ جھوٹ بولنےو الوں کو ماضی کی رسوائی سے کچھ نہیں سیکھا، میں اسلام آباد میں ہی ہوں۔