قومی شناختی کارڈ پر تصویر تبدیل کرکے غیرملکی شہریوں کو پاکستانی شہری بنانے والا ملزم گرفتار

قومی شناختی کارڈ پر تصویر تبدیل کرکے غیرملکی شہریوں کو پاکستانی شہری بنانے ...
قومی شناختی کارڈ پر تصویر تبدیل کرکے غیرملکی شہریوں کو پاکستانی شہری بنانے والا ملزم گرفتار

  

کراچی(ویب ڈیسک)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کارروائی فوٹو اسٹوڈیو میں قومی شناختی کارڈ پر تصویر تبدیل کر کے غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی شہری بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ،ملزم کے قبضے سے متعدد شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد کرلئے گئے ،متعدد غیر ملکی شہریوں نے شناختی کارڈ کی بدولت فشریز سے کارڈ حاصل کر کے کھلے سمندر میں شکارکی آڑ میں دبئی اور مسقط فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے اسی ضمن میں ہفتہ کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے ایس ایچ او شعیب خان کی نگرانی میں محمدی کالونی مچھر کالونی میں سب انسپکٹر شیخ سہیل نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ایک ملزم نواز علی ولد نور محمد کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے فوٹو سٹوڈیو کی آڑ میں پاکستانی شہریوں کے اصل قومی شناختی کی کلر کاپی اور فوٹو کاپی کے دوران دو کاپیاں کرتا تھا اور ایک کاپی اپنے پاس رکھ لیتا تھا اور دوسرا کاپی کر کے اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ واپس کردیتا تھا۔

مزید : کراچی