تحریک انصاف کے بڑے رہنما کی گاڑی سے انتہائی شرمناک چیز برآمد ،ایسی خبر آگئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

تحریک انصاف کے بڑے رہنما کی گاڑی سے انتہائی شرمناک چیز برآمد ،ایسی خبر آگئی ...
تحریک انصاف کے بڑے رہنما کی گاڑی سے انتہائی شرمناک چیز برآمد ،ایسی خبر آگئی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے بھاری اسلحہ اور شراب کی بوتل برآمد ہو گئی ،علی امین گنڈا پور مذاکرات کی آڑ میں پولیس کو چکما دے کر فرار ہو گئے ۔

بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ، شیلنگ ،جنگل کو آگ لگادی گئی،50 سے زائد گرفتار
تفصیل کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بنی گالا جا رہے تھے کہ راستے میں کلمہ چوک پرپولیس نے ان کی گاڑی کی تلاشی لی ۔اس دوران ان کی گاڑی سے 5کلاشنکوفیں ،رپیٹر ،8میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس کو گاڑی سے شراب کی بوتل بھی ملی ہے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر کارکن بھی موجود تھے ، اسی ہجوم میں پولیس اور علی امین گنڈا پور کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ،اس دوران علی امین گنڈا پور انتہائی چالاکی کے ساتھ مذاکرات کی آڑ میں پولیس کو چکما دے کر اپنے ایک ساتھی سمیت موقع سے فرار ہو گئے اور وہ پہاڑوں کے راستے سے بھاگتے ہوئے بنی گالا کی طرف چلے گئے ۔پولیس نے بنی گالا جانے والی دیگر گاڑیوں کی بھی تلاشی لینی شروع کردی ۔

مزید :

قومی -