تیسرا ٹیسٹ جیت کر پاکستان ایسا شاندار اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم جو کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی ٹیم کو حاصل نہیں ہو سکا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فتح کیساتھ ایک ایسا اعزاز اپنے نام کر کے نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم ہے جو آج تک کسی بھی ٹیم کے حصے میں نہیں آیا۔ پاکستانی کوچ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ پاکستان ٹیم یہ اعزاز حاصل کرنے کیلئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ”بے رحم“ بن جائے۔
شارجہ ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ جاری، کھانے کے وقفے تک 2 وکٹوں پر 81 رنز بنا لئے، لائیو سٹریم دیکھیں
ویسٹ انڈیز کو ٹی 20 اور پھر ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 3-0 کی شکست دینے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں بھی فتح حاصل کر چکی ہے۔ گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کو دبئی میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں 56 رنز سے شکست دی تو ابوظہبی میں 133 رنز سے زیر کیا اور اب شارجہ میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جیت حاصل کر کے سیریز کے تمام 9 میچ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہے جو کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کوئی ٹیم حاصل نہیں کر سکی ہے۔
ابوظہبی ٹیسٹ: یاسر شاہ نے کالی آندھی کو چکرا دیا، پاکستان کی 133 رنز سے فتح، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری
پاکستان کی تگڑی بیٹنگ لائن اور یاسر شاہ کی لیگ سپن باﺅلنگ کم تجربے والی ویسٹ انڈیز کیلئے بہترین ثابت ہوئی۔ محدود اوور کے میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز بے بس نظر آئی تاہم ٹیسٹ میچوں میں مقابلے کے باوجود شکست سے بچ نہ سکی اور اب اس دورے کے تیسرے وائٹ واش سے بچنے کیلئے اسے سخت محنت کی ضرورت ہے۔
پہلا ٹیسٹ ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 56رنز سے شکست دیدی
پاکستانی کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ”ہاں! یقینا ہم بے رحم بننا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کیساتھ تین ٹیسٹ میچوں سمیت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ کل 8 ٹیسٹ میچ ہیں اور ہم نے ابھی صرف 2 ہی کھیلے ہیں۔ ہم ان تمام میچوں کو خود کو پرکھنے جا رہے ہیں اور ہر ٹیسٹ میچ ایک مختلف چیلنج ہے۔“ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شارجہ سے نیوزی لینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔