شیریں مزاری اکیلی اسلام آباد پولیس سے ٹکر اگئیں،بنی گالہ جانے کے لیئے خود بیرئیر ہٹادیا،اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے

شیریں مزاری اکیلی اسلام آباد پولیس سے ٹکر اگئیں،بنی گالہ جانے کے لیئے خود ...
شیریں مزاری اکیلی اسلام آباد پولیس سے ٹکر اگئیں،بنی گالہ جانے کے لیئے خود بیرئیر ہٹادیا،اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ جانے سے روکنے پر شیریں مزاری پولیس پر برس پڑیں،بحث وتکرار کے بعد پی ٹی آئی رہنما خود بیرئیر ہٹا کر راستہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں، پولیس کی بھاری نفری منہ ہی دیکھتی رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے بنی گالہ جانے والے راستے پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پولیس کی نفری نے تحریک انصاف کی سینیئر رہنما شیریں مزاری کو عمران خان کی رہائش گاہ جانے سے روک دیا۔ شیریں مزاری گاڑی روکنے پر شدید برہم ہوگئیں اور اہلکاروں پر برس پڑیں پھر گاڑی سے باہر نکل کر پولیس حکام کو کھری کھری سنادیں، انہوں نے سوال اٹھا یا کہ وہ پارلیمنٹیرین ہیں،انہیں آگے جانے سے

مزید پڑھیں :بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ، شیلنگ ،جنگل کو آگ لگادی گئی،50 سے زائد گرفتار

کیوں روکا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ کہتے ہوئے بیریئر خود ہٹا دیا کہ اگر کسی اہلکار نے انہیں ہاتھ لگایا تو حدود کا کیس بن جائے گا۔ یوں شیریں مزاری راستہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں اور پولیس اہلکار منہ ہی دیکھتے رہے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو کرنا چاہتی ہے کرلے،تحریک انصاف کا احتجاج نہیں روک سکتے۔

مزید :

قومی -