سی پیک مکمل ہونے پر پاکستان میں خوشحالی آئے گی: سینیٹر عبدالقیوم اعوان

سی پیک مکمل ہونے پر پاکستان میں خوشحالی آئے گی: سینیٹر عبدالقیوم اعوان
سی پیک مکمل ہونے پر پاکستان میں خوشحالی آئے گی: سینیٹر عبدالقیوم اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اعوان سینیٹر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستان ایک اہم خطہ سرزمین ہے جس کی خاص اہمیت ہے۔ سی پیک منصوبہ مکمل ہونے پر پاکستان میں خوشحالی آگئے گی اور 2018ءتک پاکستان سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار وہ آج دبئی میں پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کی طرف سے دئیے گئے ایک عشائیہ میں کررہے تھے۔ عبدالقیوم اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہر طرح کے بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ایل این پورے گلف ریجن میں چودھری نورالحسن تنویر کی قیادت میں کامیاب جارہی ہے۔ میرے اعزاز میں کوئی عشائیہ یا تقریب یو اے ای میں ہو، سعودی عرب، قطر یا گلف کے کسی بھی ملک میں ہو وہاں پس پشت تعاون چودھری نورالحسن تنویر کا ہی نظر آتا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی قیادت میں پی ایم ایل این مستحکم اور مضبوط ہے۔ عبدالقیوم اعوان نے کہا کہ جو لوگ پی ایم ایل این کی اس ٹیم کا اب حصہ نہیں رہے انہوں نے یقینا ماضی میں اچھا کام کیا ہے لہٰذا اگر مزید بہترین کے لئے نئے لوگوں کو آگے لایا گیا ہے تو اسے بھی من و عن تسلیم کرنا چاہیے۔

پاکستان مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ ن لیگ امارات میں تبدیلی مسلم لیگ ن کی بہترین کے لئے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ صدر خواجہ عبدالوحید پال کو مسلم لیگ ن سے نکالا نہیں گیا بلکہ پی ایم ایل این کے وسیع تر مفاد کے لئے مشترکہ طور پر احسن فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ ان کی اور چودھری محمد الطاف کو عہدے محمد نواز شریف نے تفویض کئے ۔ لہٰذا ان عہدوں کے اختیارات کو استعمال کرنے کے لئے پارٹی کی بہترین کے لئے یہ فیصلے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے پی ایم ایل این کے عہدوں سے برطرف کئے جانے والوں سے کہا کہ وہ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی میں آکر ہم سے بات کریں اور بصورت دیگر براہر است وزیراعظم پاکستان سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

عشائیہ کی تقریب سے رضا شاہد، غلام مصطفی مغل، چودھری محمد الطاف، ابوبکر آنندی، غلام عباس بھٹی اور طاہر بھنڈر نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں چودھری ظفر اقبال اور قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کی ویلفیئر قونصلر مسز صولت لیگی عہدیداروں کے ہمراہ سٹیج پر موجود تھیں۔

مزید :

عرب دنیا -