دہشت گردوں نے بے نظر کو شہید کیا ،سانحہ کوئٹہ کے بعد وزیر داخلہ نے گڈ طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا ،بلاول بھٹو والد ہ کے ذکر پر رو پڑے

دہشت گردوں نے بے نظر کو شہید کیا ،سانحہ کوئٹہ کے بعد وزیر داخلہ نے گڈ طالبان ...
دہشت گردوں نے بے نظر کو شہید کیا ،سانحہ کوئٹہ کے بعد وزیر داخلہ نے گڈ طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا ،بلاول بھٹو والد ہ کے ذکر پر رو پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے بے نظیر کو شہید کیا اور ہم نے پاکستان کھپے ،پاکستان کھپے کے نعرے لگائے،ملک کا موجودہ وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ کے چند دن بعد گڈ طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کراتا ہے ،بلاول بھٹو اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے زار و قطار رونے لگے ۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر دکھ ہے لیکن پاکستان کھپے ،پاکستان کھپے کے نعرے لگاتے رہیں گے ۔

حکومت نے 2 تاریخ کو روکا تو نئی تاریخ دیدیں گے مگر ہم رکنے والے نہیں، خبر لیک کرنیوالے اصل ذمہ داروں کو سامنے لایا جائے: عمران خان
بلاو ل بھٹو اپنے پہلے دورہ بلوچستان کے دوران کوئٹہ میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی والدہ کا تذکرہ کر کے آبدیدہ ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام کا دکھ سمجھ سکتا ہوں ،میں بی بی شہید کا بیٹا ہوں ،دہشت گردی نے مجھے بھی متاثر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو بلوچستان آئیں ،یہاں انتخابی مہم چلائی اور لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھائی ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہو چکی ہے ،ہمیں وزیر داخلہ ،ن لیگ اور شریفستان کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے چند دنوں بعد وزیر داخلہ گڈ طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کرا رہے تھے ،اگر مجھے اس پر دکھ ہوا تو بلوچستان کے لوگوں کو کتنا دکھ ہوا ہو گا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم لال مسجد والوں کے خلاف کچھ نہیں کرتے لیکن ڈاکٹر عاصم کو قیدی بنا یا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج ،پولیس اور ہم سب دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے تیار ہیں تو پھر نواز شریف اور عمران خان کے پاس کیا جواز ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ آرمی چیف نے سیاست میں مداخلت کیوں نہیں کی ،ادھر نواز شریف اس لیے مزے لے رہا ہے کیو نکہ جب تک بھٹو نہیں اٹھتا تب تک پنجاب بھی نہیں جاگتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پریشان ہو کر ایسے ہی گھومتا رہے گا ،اس ملک میں جمہوریت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔

مزید :

کوئٹہ -