شہری اپنے ہی گھر سے لاپتہ

شہری اپنے ہی گھر سے لاپتہ
شہری اپنے ہی گھر سے لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(صدام حسین ) سلطان ٹاﺅن میں اپنے ہی گھر سے شہری پراسرا رطوپر لاپتہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امین پور روڈ پر سلطان ٹاﺅن میں شہری عمرحیات اپنے گھر میں موجود تھا کہ رات اڑھائی بجے کے قریب نامعلوم افراد آئے اور مار پیٹ کرتے ہوئے عمرحیات کو اپنے ساتھ لے گئے ۔ عمرحیات کے والد نادر حسین نے بتایاکہ ہفتہ اوراتوارکی درمیانی ر ات اڑھائی بجے چند افراد نے دروازہ کھٹکھٹایا تووہ دروازے پر گئے اور پوچھا کہ کون ہے تو جواب ملا کہ ، پولیس ، جس پر اُنہوں نے دروازہ کھول لیا توسامنے موجود افراد نے پوچھا کہ عمر کون ہے؟ اسی اثنا میں عمر بھی دروازے پرآگیا جسے مار پیٹ کرتے ہوئے وہ افراد اپنے ساتھ لے گئے لیکن دن چڑھنے کے بعد اتوار کو فیصل آباد کے تقریباً تمام ہی تھانے چھان مارے لیکن عمرحیات کاکوئی علم نہیں ہوسکا اور پولیس نے کسی بھی قسم کی کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کیا۔نادرحسین کاکہناتھاکہ عمرحیات گھنٹہ گھر بازار میں ایک برتنوں کی دکان پر کام کرتاہے اور رات گیارہ بجے ہی گھر واپس آیا تھالیکن تھوڑی ہی دیر بعد یہ افرا د آگئے اور انٹرنیٹ موبائل کے بارے میں استفسار کرتے رہے اور پھرعمر کو ساتھ لے گئے ۔

مزید :

فیصل آباد -