”میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج پریس کانفرنس کروں گا اور کل۔۔۔“

”میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج پریس کانفرنس کروں گا اور کل۔۔۔“
”میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج پریس کانفرنس کروں گا اور کل۔۔۔“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج مختصر پریس کانفرنس ہو گی اور اس کا اگلا حصہ کل ہو گا۔

نئے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں پر سیاسی و عسکری قیادت میں مشاورت مکمل
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ڈان میں چھپنے والی خبر کے معاملے پر سچ بات پر بھی ٹکرز چل رہے ہیں اور جھوٹ پر بھی لیکن فیکٹس پر بات نہیں ہوی رہی۔ میں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کا سوچا تھا لیکن طوفان کھڑا کر دیا گیا جس کے باعث فیصلہ موخر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں آج مختصر پریس کانفرنس کر رہا ہوں اور اس کا اگلا حصہ کل ہو گا جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کل عدالتوں کے کچھ فیصلے آنے ہیں۔ کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ کے کچھ فیصلے آنے ہیں اور بہت سارے معاملات اس کے بعد واضح ہوں گے۔

وزیراعظم کے استعفے کی افواہیں، چوہدری نثار یا شہبازنہیں بلکہ ایک جونیئروزیر وزارت عظمیٰ سنبھال سکتاہے: حامدمیر
آ کی پریس کانفرنس دو حصوں پر مشتمل ہو گی جس کا پہلا حصہ ’ڈان لیکس‘ پر مشتمل ہو گا اور دوسرا حصہ دھرنے سے متعلق ہو گا۔ دھرنے کے حوالے سے جو میری ذمہ داریاں ہیں اس کو میں پوری کرتا ہوں اور اس پر تھوڑی بات کروں گا۔

مزید :

اسلام آباد -