”میں نے عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے

”میں نے عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے ایسا انکشاف ...
”میں نے عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران خان کو پیغام بھجوایا کہ جہاں میر ی ذمہ داری آتی ہے تو وہ مجھے پوری کرنی ہوتی ہے،جہاں ایک طرف ذمہ داری ہے کہ تحریک انصاف کے ورکرز کا تحفظ کروں تو وہاں ہی یہ بھی میری ذمہ داری ہے کہ اسلام آباد میں بچے سکول جائیں ،مریض ہسپتال پہنچیں اور عدالتیں کھلی رہیں ۔

مریم نواز کے بارے میں سوال پر وزیرداخلہ نے جواب دینے سے انکار کردیا
میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے میڈ یا کے سامنے نہیں آیا بلکہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہا ،یہ ذمہ داری میری ڈیوٹی میں شامل نہیں بلکہ قانون میں شامل ہے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ 2014کے دھرنے میں عمران خان نے کہا کہ ڈی چوک سے آگے نہیںجائیں گے لیکن پھر اس کے بعد جو ہوا پوری دنیا نے دیکھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس بار حالات مختلف تھے اس لیے تحریک انصاف کے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے عمران خان کو پیغام بھجوایا کہ جہاں میری ذمہ داری آجاتی ہے وہ مجھے پوری کرنی ہوتی ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو سیکیورٹی دوں لیکن اسلام آباد کو بند نہ ہونے دینا ،سکول ،ہسپتال اور عدالتیں کھلی رکھنا بھی میر ی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایف ایٹ میں احتجاج کے لیے اجازت دی لیکن اس کے بعد پیغام آیا کہ اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے جا رہے ہیں ۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نیو کلیئر سٹیٹ ہے اس طرح کے دھرنوں سے ملک کا نام بدنام ہوتا ہے ۔

آرمی چیف سے کیوں ملنے گئے؟ چوہدری نثار نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر یقین کرنا مشکل

مزید :

اسلام آباد -