اس مرتبہ دھرنے والوں کا اصل منصوبہ کیا ہے ؟چوہدری نثار نے تہلکہ خیز اعلان کردیا ،پاکستانیوں کے ہوش اڑ ا دئیے

اس مرتبہ دھرنے والوں کا اصل منصوبہ کیا ہے ؟چوہدری نثار نے تہلکہ خیز اعلان ...
اس مرتبہ دھرنے والوں کا اصل منصوبہ کیا ہے ؟چوہدری نثار نے تہلکہ خیز اعلان کردیا ،پاکستانیوں کے ہوش اڑ ا دئیے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ اس بار تحریک انصاف کامنصوبہ پاکستان سیکریٹریٹ کے اندر جانے کا تھا ۔ان کاکہنا ہے دارالحکومت کو لاک ڈاون رکنے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے ۔

آرمی چیف سے کیوں ملنے گئے؟ چوہدری نثار نے ایسی وجہ بتا دی کہ جان کر یقین کرنا مشکل

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دفعہ تحریک انصاف پاکستان سیکریٹریٹ کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے عمارت کے اندر کسی کو گھسنے نہیں دینا تھا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نیو کلیئر سٹیٹ ہے ،اس طرح دارالحکومت کو لاک ڈاون کرنے سے پوری دنیا میں ملک کی بدنامی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے اسلا م آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے سے حکومت پر پریشر پڑ جائے جسے وہ برداشت کر سکے یا نہ کر سکے لیکن اسلام آباد کو بند کر نے سے پوری دنیا میں کیا امیج جائے گا؟۔چوہدری نثار نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144نافذہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے گا ۔

مریم نواز کے بارے میں سوال پر وزیرداخلہ نے جواب دینے سے انکار کردیا

مزید : اسلام آباد