عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کی راہ پر گامزن ،ملک کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہیں: زعیم قادری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہوگئے ہیں،طالبان خان اسلام آباد بند نہیں کرنا چاہتے وہاں قبضے کا پروگرام بنا کربیٹھے تھے، ملک کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کو عمران خان حکومت پاکستان پر قبضہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، کل رات کے پی سے آنے والے قافلوں کو اسی لیے روکا گیا،عمران خان سیاست چھوڑ کر دہشت گردی کی راہ پر گامزن ہوگئے ہیں،طالبان خان اسلام آباد بند نہیں کرنا چاہتے وہاں قبضے کا پروگرام بنا کربیٹھے تھے،عمران خان کے گھر کے قریب ایک وزیر کی گاڑی سے اسلحہ ملا ہے،عمران خان پچھلے دھرنے میں بھی جھوٹ بول کر ریڈ زون تک گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان ملک اور قوم کی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، خان صاحب آپ سیاست نہیں فسطائیت کررہے ہیں،آپ کو ریاست پاکستان پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا،تیتربٹیرکھانےوالوں کومحنت سے روزی کمانے والے کاکاروباربندکرنی کا حق نہیں،طالبان خان ایک دہشت گروہ کے لیڈر کے طور پرقوم کے سامنے آئے ہیں، سیاست چمکانے کیلیے کے پی کے محب وطن افرادپرحاوی ہونے کی کوشش ہورہی ہے،خیبر پختونخوا میں رہنے والے پختون سب سے بڑے پاکستانی ہیں۔
بنی گالہ میں پھر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جھڑپیں ، شیلنگ ،جنگل کو آگ لگادی گئی،50 سے زائد گرفتار
انہوں نے کہا ہے کہ قوم سے اپیل کرتا ہوں عمران خان کی سیاست پر لعنت بھیج دیں،عمران خان کو گزشتہ تین دن سے سیاسی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے،عمران خان سی پیک رکوا کر قومی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں عمران خان ملک کے لیے ایک سیکیورٹی رسک ہیں،عمران خان ملک اور قوم کی ترقی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ریاست کسی کو بزور طاقت اسلام آباد پر قبضہ نہیں کرنے دے گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہتا ہوں وہ آج اپنے معاملات درست کرلیں،قوم آپ کا محاسبہ کرے گی،ریاست پاکستان طالبان خان،انکے ساتھیوں کواسلام آبادپرقبضہ نہیں کرنے دیگی،اسلام آباد پربزورطاقت قبضے کی سازش روکنے کودفعہ144 لگائی گئی۔