عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ساتھ دینے کی اپیل کردی، پریس کانفرنس کے بعد خبر کی مزید تحقیقات لازم ہیں :چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ساتھ دینے کی اپیل ...
عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ساتھ دینے کی اپیل کردی، پریس کانفرنس کے بعد خبر کی مزید تحقیقات لازم ہیں :چیئرمین پی ٹی آئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست چوہدری نثار علی خان سے اپیل کی ہے کہ آپ جیسے لوگ ہی نوازشریف سے کہیں کہ پانامالیکس پر جواب دیں ، آپ نے اللہ کو جواب دہ ہونا ہے ، حق اور سچ کا ساتھ دیں ، آپ کو بھی پتہ ہے کہ وزیراعظم کا پیسہ باہر پڑا ہے ، آپ کہہ چکے ہیں کہ نوے کی دہائی میں پراپرٹی بنائی جبکہ نوازشریف نے اسمبلی میں کہاکہ 2005ءمیں فلیٹ خریدے ، آپ کو توواضح ہوگیا کہ وہ غلط بیانی سے کام لے رہے تھے ۔
چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ سرل المیڈا کی خبر پر چوہدری نثار کی بات سنی کہ پرویز رشید کا قصور اتنا تھا کہ سٹوری آگے جانے دی ، وہ کوئی بچہ نہیں تھا بلکہ ایک زیرک سیاستدان تھا جو ن لیگ کی نمائندگی کرتاہے ، وہ مودی سرکار کا پاکستان دشمن ایجنڈا تھا ، وہ بھی پاک فوج اور پاکستان کیخلاف ایسی ہی باتیں کرتے ہیں،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کے بعد اب زیادہ تحقیق ہونی چاہیے کہ اتنی اہم سٹوری صرف پرویز رشید نے آگے بھیجی یا شاہی خاندان کے افراد بھی پیچھے تھے کیونکہ ان کا مفاد اور پاکستان کا مفاد الگ الگ ہے ، یہ سٹوری فیڈ کی گئی ۔

عمران خان نے لال حویلی میں موجود شیخ رشید کے ’خطرناک ہتھیار‘ کا بھانڈا پھوڑ دیا، چوہدری نثار کو شرمندہ کردیا,یہاں کلک کریں۔
عمران خان نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری نثار سے پرانی دوستی ہے ، پرویز خٹک کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں، بتادوں کہ ہم احتجاج اس لیے کررہے ہیں کہ وزیراعظم پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، آپ نے ، خواجہ آصف اور بیگم کلثوم نواز نے کہاکہ جائیدادیں 90کی دہائی میں خریدی گئیں جبکہ وزیراعظم نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہاکہ 2005ءمیں خریدی گئی کیونکہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، وہ جھوٹ بول رہے تھے ، آپ کو پتہ ہے کہ آپ ایک ایسے آدمی کیلئے کام کررہے ہوجوامین نہیں ، آپ سے بھی اپیل ہے کہ آپ جیسے لوگ وزیراعظم کو کہیں کہ جواب دیں ، ڈیوڈ کیمرون نے جواب نہیں دیاتو پارلیمنٹ نہیں چلی ، اسی طرح آئس لینڈ کے وزیراعظم کے دفاع میں کابینہ نہیں آئی ، آپ بھی وزیراعظم سے جواب لیں، آپ نے اللہ کو جواب دہ ہوناہے ، حق اور سچ کا ساتھ دیں ، میری زندگی سکون سے گزررہی ہے ، اس سے مجھے فرق نہیں پڑتالیکن مجھے یہ معلوم ہے کہ اگرآپ کے وزیراعظم کا پیسہ باہر پڑا ہوتو وہ چوری نہیں روک سکتا۔

مریم نواز کے بارے میں سوال پر وزیرداخلہ نے جواب دینے سے انکار کردیا ، یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -