”یہ کام میں نے کیا“ چوہدری نثار نے واضح اعلان کر دیا، وہ بات کہہ دی جس کی عمران خان کو ذرا بھی توقع نہ تھی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق پاکستان کے شہریوں کی حفاظت اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔
وزیراعظم کے استعفے کی افواہیں، چوہدری نثار یا شہبازنہیں بلکہ ایک جونیئروزیر وزارت عظمیٰ سنبھال سکتاہے: حامدمیر
پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میری ذمہ داریاں پاکستان کے آئین اور قانون میں شامل ہیں۔ یہ اسلام آباد کورٹ کے گزشتہ ریمارکس فیصلوں سے بھی واضح ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے جب یہ کیس آیا تو انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ابھی دیکھنے کا وقت نہیں ہے لیکن بنیادی حقوق اور شہریوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اس لئے بطور وزیر داخلہ یہ میری ذمہ داری تھی۔
”میں نے عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے
انہوں نے کہا کہ پچھلے دھرنے کے وقت بھی میں نے ایک طرف تو یہ ذمہ دا ری پوری کرنے کی کوشش کی اور دوسری طرف یہ کوشش بھی کی کہ سیاسی معاملات پر قدغن نہ پڑے اور یہی وجہ ہے کہ بڑے گھن گھرج سے طاہر القادری اور عمران خان لاہور سے یہاں یہاں پہنچے۔ دونوں کی جلسہ گاہوں کا معاملہ طے ہوا لیکن جب یہ آگے بڑھے تو عمران خان نے پیغام پہنچایا کہ ہم ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔ میں نے اعتماد کیا اور اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔