تحقیقات کے نتیجے میں پرویز رشید کا کیا قصور نکلا؟ چوہدری نثار نے کھل کر تفصیل بیان کر دی

تحقیقات کے نتیجے میں پرویز رشید کا کیا قصور نکلا؟ چوہدری نثار نے کھل کر تفصیل ...
تحقیقات کے نتیجے میں پرویز رشید کا کیا قصور نکلا؟ چوہدری نثار نے کھل کر تفصیل بیان کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں پرویز رشید کا یہ قصور سامنے آیا ہے کہ انہوں نے بطور وزیر اطلاعات صحافی کو خبر چھاپنے سے نہیں روکا۔

”تحریک انصاف ہماری یہ چیز چرا کر کے پی کے لے گئی “چوہدری نثار کا ایسا انکشاف کہ جان کر آپکی بھی ہنسی نہ رکے گی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پرویز رشید کے حوالے سے ایک ریکارڈڈ اور کچھ ان ریکارڈڈ ڈاکیومنٹس ملے جن کے مطابق انہیں کہا گیا کہ متعلقہ صحافی کے پاس وزیراعظم اور آرمی چیف سے متعلق خبر کی موجودگی کے ہے اور وہ اس پر ان کا موقف چاہتا ہے جس پر پرویز رشید نے صحافی کو اپنے دفتر میں بلا لیا۔

”میں نے عمران خان کو پیغام بھجوایا تھا کہ ۔۔۔“چوہدری نثار نے ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانی حیران پریشان رہ گئے
دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات اور ٹیلی فونک گفتگو ریکارڈ کا ریکارڈ اور ڈاکیومنٹڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سمیت میرا پرویز رشید کیساتھ 70 کے زمانے سے تعلق واسطہ ہے مگر میں نے اپنی ساری تحقیقات کیں تو اس نتیجے پر پہنچا کہ پرویز رشید کو صحافی سے کہنا چاہئے تھا کہ یہ خبر غلط ہے، آپ ملکی مفاد میں اس خبر کو نہ چھاپیں اور اگر نہ مانتا تو انہیں ظفر عباس اور ڈان کی انتظامیہ سے بات کرنی چاہئے تھی ، حکومت سے بات کرنی چاہئے تھی۔

مزید :

اسلام آباد -