دنیا کا سب سے خطرناک ترین ہتھیار کونسا ہے اور چند سیکنڈ میں ہی کتنی تباہی پھیلاسکتا ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

دنیا کا سب سے خطرناک ترین ہتھیار کونسا ہے اور چند سیکنڈ میں ہی کتنی تباہی ...
دنیا کا سب سے خطرناک ترین ہتھیار کونسا ہے اور چند سیکنڈ میں ہی کتنی تباہی پھیلاسکتا ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ہر ملک زیادہ سے زیادہ خطرناک ہتھیار بنانے کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔ اب چین نے ایک ایسا خطرناک ہتھیار بنا لیا ہے جو آن کی آن میں پوری دنیا کو نابود کر سکتا ہے۔ اسے اب تک کا سب زیادہ خطرناک ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق چین کا تیار کردہ یہ ایٹمی میزائل بیک وقت 10ایٹم بم صرف ڈیڑھ گھنٹے میں12ہزار کلومیٹر تک لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی نہیں، یہ میزائل بیک وقت یہ 10ایٹم بم مختلف مقامات پر گرانے کی صلاحیت سے بھی مالا مال ہے۔

’یہ کام کرکے ہم نے ایٹمی جنگ کی تیاری مکمل کرلی‘
رپورٹ کے مطابق اس خوفناک میزائل کا نام ڈونگ فینگ 41ہے۔ چین نے کبھی یہ میزائل تیار کرنے کی تصدیق نہیں کی تاہم گزشتہ دنوں امریکی سیٹلائٹس نے بظاہر اس کا سراغ لگا لیا ہے۔یہ روئے زمین پر اب تک کا سب سے خطرناک اپنی موجودگی کی جگہ سے تین کلومیٹر کی دوری تک بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔مثال کے طور پر یہ میزائل لندن، مانچسٹر اور گلاسگو کو ایک ہی حملے میں نشانہ بنا سکتا ہے۔