دیکھیں گے یہ 10لاکھ لوگ کہاں سے لاتے ہیں؟ شیخ رشید کو اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے: رانا ثناءاللہ

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دیکھیں گے یہ 10لاکھ لوگ کہاں سے لاتے ہیں؟ شیخ رشید کو اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آبادکوکوئی لاک ڈاو¿ن نہیں کرسکتا،خوشی اور غمی کی تقریب میں بھی لوگ جمع ہوتے ہیں، اسلام آباد میں کوئی معاملہ شدت اختیار نہیں کرے گا،دفعہ 144 میں غیر قانونی کام منع ہوتاہے۔
انہوں نے شیخ رشید کو شیطان صفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ(شیدا ٹلی)عوام کے سمندر کی باتیں کررہے تھے لیکن ان کے ساتھ 3افراد تھے،شیخ رشید کو اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے،عمران خان پہلے2نومبر اوراب کل کی بات کررہے ہیں،دیکھیں گے یہ 10لاکھ لوگ کہاں سے لاتے ہیں؟
پی ٹی آئی کی ریلی ، نجی چینل کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ
انہوں نے کہا ہے کہ پرویز خٹک لوگوں کو اکٹھا کرکے اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں،شیخ رشید نے لاہور میں بات کی تھی کہ لاشوں کے بغیر اب بات نہیں بنے گی۔