نوجوان کے بازو پر تِل جیسا دانہ، ڈاکٹر نے پھوڑا تو اندر سے کیا نکلا؟ ڈاکٹر نے خود بھی سوچا نہ تھا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ایک نوجوان کے بازو پر ایک تل جیسا دانہ تھا۔ جب ڈاکٹر نے اسے کٹ لگا کر پھوڑا تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ خود ڈاکٹر بھی حیران رہ گئی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ڈرماٹالوجسٹ سینڈرا لی نے جب اس نوجوان کے بازو پر موجود چھوٹے سے ابھار کو پھوڑا تو اندر سے بہت زیادہ مقدار سفید رنگ کی جمی ہوئی پیپ برآمد ہوئی جسے دیکھ کر لگا کہ نوجوان کے بازو میں ابلا ہوا انڈا موجود تھا۔
بے وقوف آدمی کی انتہائی تیز مرچ کے ساتھ ایسی حرکت کہ جسم میں ڈھائی سینٹی میٹر چوڑا سوراخ کروابیٹھا
ڈاکٹر سینڈرا لی اکثر اپنے مریضوں کے کیل مہاسوں اور دانوں کو پھوڑنے اور ان سے پیپ نکالنے کی ویڈیوز یوٹیوب پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اس نوجوان کے دانے کو پھوڑنے کی ویڈیو بھی شیئر کی جسے بہت زیادہ لوگ دیکھ رہے ہیں اور نوجوان کے بازو سے یہ ابلے ہوئے گلے سڑے انڈے جیسا اتنا زیادہ مواد نکلنے پر حیران ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر سینڈرا اس نوجوان کا 20منٹ طویل آپریشن کیااور پھر ٹانکے لگا کر زخم سی دیا۔