بھارتی دارالحکومت میں لوگوں پر آسمان سے مسلسل انسانی فضلے کی بارش، ایسا کیوں ہورہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی شہریوں کی اس بیچارگی پر ترس آجائے گا

بھارتی دارالحکومت میں لوگوں پر آسمان سے مسلسل انسانی فضلے کی بارش، ایسا کیوں ...
بھارتی دارالحکومت میں لوگوں پر آسمان سے مسلسل انسانی فضلے کی بارش، ایسا کیوں ہورہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی شہریوں کی اس بیچارگی پر ترس آجائے گا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہوائی جہاز اپنے ٹوائلٹس میں جمع ہونے والا فضلہ عموماً غیرآباد جگہوں پر نیچے پھینکا جاتا ہے لیکن بھارت میں ایئرلائنز سے یہ فضلہ عین نئی دہلی کے اوپر پھینکنا شروع کر دیاہے۔ گزشتہ دنوں ایک جہاز سے فضلہ گرایا گیا جو ایک سابق فوجی آفیسر کے گھر پر گرا۔ اس پر آفیسر اس قدر برہم ہوا کہ عدالت جا پہنچا ہے۔

’طیارے آسمان سے بارش کے قطروں کی طرح گریں گے‘سائنسدانوں نے سب سے تشویشناک بات کہہ دی،خطرے کی گھنٹی بجا دی

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ستونت سنگھ فضلہ پھینکنے والی ایئرلائنز کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل گرین ٹربیونل نے واقعے کی تحقیقات اور اس میں ملوث ایئرلائنز کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ ستونت سنگھ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل جب ہم اٹھے تو ہمارے گھر کی دیواریں، فرش، چھت ہر جگہ انسانی فضلہ بکھرا ہوا تھا جو کسی ہوائی جہاز نے رات کے وقت اوپر سے گرایا۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا، اس سے قبل بھی ہمارے گھر پر فضلہ گرایا جا چکا ہے۔پہلی بار جب فضلہ گرایا گیا تو ہمیں پورے گھر کا پینٹ دوبارہ کروانا پڑا جس پر 50ہزار روپے خرچ ہوئے۔ ائیرلائنز کا یہ اقدام شہریوں کی صحت کو خطرے میں ڈال رہا ہے اور یہ بھارت سرکاری کی صفائی مہم ”سووچھ بھارت ابھیان“ کی بھی خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا اس کمرشل ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جائے اور اسے بھاری جرمانہ کیا جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس