پہلی مرتبہ شاہ سلمان کی بیٹی سمیت سعودی شہزادیاں اتنی بڑی تعداد میں ایک اور عرب ملک پہنچ گئیں کیونکہ۔۔۔

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے حکمران شیخ خلیفہ بن حمد الثانی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کی بیٹی شہزادی حصہ بنت سلمان بن عبدالعزیز اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دوحہ پہنچ گئی ہیں۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفد کی قیادت شہزادی نوف بن سلطان بن عبدالعزیز اور شہزادی فہدہ بنت عبداللہ بن عبدالعزیز کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ سعودی شاہی وفد میں گورنر ریاض کی بیوی شہزادی نورا بنت محمد بن سعود، شہزادی نوف بنت فیصل بن ترکی، شہزادی جواہر بنت نائف بن عبدالعزیز، شہزادی لتیفہ بنت سعود بن عبدالعزیز، شہزادی الحنوف بنت عبداللہ بن عبدالعزیز اور دیگر کئی شاہی خاندان کے افراد شامل ہیں۔دوحہ پہنچ کر وفد کے اراکین نے شیخ حمد بن خلیفہ الثانی کی بیواﺅں شیخہ آمنہ الثانی اور شیخہ موضا بنت نصر المسنیداور دیگر قطری شاہی خاندان کی خواتین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔