آئی فون 7 بالکل مفت میں حاصل کرنے کا سب سے آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

آئی فون 7 بالکل مفت میں حاصل کرنے کا سب سے آسان ترین طریقہ سامنے آگیا
آئی فون 7 بالکل مفت میں حاصل کرنے کا سب سے آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

  

کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون کا جنون ہر کسی کے سر چڑھا ہوا ہے اور اس کے حصول کے لیے نوجوان کسی بھی حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی یوکرین میں ایک نوجوان نے آئی فون 7حاصل کرنے کے لیے اپنا نام ہی تبدیل کرکے ”آئی فون7“ رکھ لیا ہے۔ایمریٹس 24/7کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک الیکٹرانکس سٹور نے اعلان کیا تھا کہ ”جو پہلے پانچ افراد اپنا نام تبدیل کرکے آئی فون 7رکھیں گے انہیں انعام کے طور پر آئی فون 7دیا جائے گا۔“

چینی کمپنی کا نیا فون، جس کی سکرین ایسی کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، دیکھ کر آپ اسے خریدنے کی شدید خواہش کریں گے

سٹور کے اس اعلان پر پہلا شخص یہ 20سالہ نوجوان آگے آیا اور اپنا نام تبدیل کر لیا۔ اس کا اصل نام الیگزینڈر ٹیورین تھا۔ اس نے2ڈالرز سرکاری فیس ادا کرکے اپنا نام تبدیل کرکے آئی فون 7رکھ لیا اور انعام میں فون حاصل کر لیا۔ الیگزینڈر کے اس اقدام پر اس کے دوست اور اہلخانہ پہلے تو دنگ رہ گئے مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ اسے آئی فون 7ملا ہے تو وہ اسے سراہنے لگے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس