عرب ملک کے سمندر سے ایک ایسا تربوز نکل آیا کہ تمام مملکت میں ہنگامہ برپا ہوگیا، علماءکرام سر جوڑ کر بیٹھ گئے

عرب ملک کے سمندر سے ایک ایسا تربوز نکل آیا کہ تمام مملکت میں ہنگامہ برپا ...
عرب ملک کے سمندر سے ایک ایسا تربوز نکل آیا کہ تمام مملکت میں ہنگامہ برپا ہوگیا، علماءکرام سر جوڑ کر بیٹھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ کے ساحل سمندر پر شہریوں کو ایک پیلا تربوز ملا ہے جس پر عجیب و غریب الفاظ لکھے ہوئے ہیں اور اس میں کیل ٹھونکے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے اس تربوز کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے آ کر اسے قبضے میں لے لیا۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تربوز پر لکھے الفاظ اور خاکوں سے لگتا ہے کہ یہ تعویز گنڈہ کرنے والوں کا کام ہے اور کسی پر جادو کرنے کے لیے اس پر تعویز لکھ کر اور کیل ٹھونک کر اسے سمندر برد کیا گیا تھا۔تاہم تصدیق کے لیے پولیس نے شارجہ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک افیئرز کے علماءکرام سے رابطہ کیا تاکہ وہ تربوز پر لکھے الفاظ کو پڑھ کرحتمی طور پر بتا سکیں کہ یہ کس مقصد کے لیے لکھے گئے تھے۔علماءکرام نے تصدیق کر دی کہ کسی شخص پر جادو کرنے کے لیے ہی تربوز پر تعویز لکھے گئے تھے اور کیل ٹھونکے گئے تھے۔ بعدازاں علماءکرام نے اس تربوز کو ضائع کر دیا۔

#شرطة_الشارقة تكشف تفاصيل الجسم الغريب الذي تم العثور عليه صباح اليوم * تلقت غرفة العمليات المركزية بالقيادة العامة لـ #شرطة_الشارقةً في تمام الساعة 10:40 من صباح اليوم بلاغا من أحد رواد شاطئ بحر الحيرة بالشارقة، يفيد بعثوره على جسم مجهول ذي لون أصفر، به كثير من العبارات والروسومات غير المفهومة، وبه بعض مسامير قد غرست في جوفه. وعليه انتقلت دوريات الأنجاد إلى موقع البلاغ، وتبين أنها عبارة عن ثمرة فاكهة لفظها بحر الخان إلى الشاطئ، وقد ملئت بعبارات وطلاسم ورسومات على كامل قشرتها الخارجية، وبها مسامير عدة قد غرست بطريقة معينة، وعليه تم إبلاغ دائرة الأوقاف والشؤون الإسلامية بالشارقة بشأنها، وتسليمها لأحد المختصين من قبلهم .. وتدعو شرطة الشارقة أفراد الجمهور للتواصل مع غرفة العمليات المركزية في حال الاشتباه بأي جسم مجهول المصدر ، وعدم العبث به حتى يتم التعامل معه من قبل ذوي الأختصاص.

A video posted by Sharjah Police شرطة الشارقة (@sharjahpolice) on

مزید :

عرب دنیا -