اسلام آباد دھرنے سے قبل ہی ایف سی اہلکاروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاق نے ایف سی کی تنخواہیں بھی اسلام آباد پولیس کے برابر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیر کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے ۔
دنیا نیوز کے مطابق ڈیڑھ سال میں ایف سی کی تنخواہیں وفاقی پولیس کے برابر کی جائیں گی اور پہلے مرحلے میں ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیاجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نہ صرف تنخواہوں میں بلکہ گریڈز میں بھی اضافہ کیا جائے گا، ایف سی کانسٹیبل کا گریڈ پانچ سے بڑھا کرسات کردیاجائے گاجبکہ ہیڈ کانسٹیبل کاگریڈ سات سے 9کردیاجائے گا۔