مرنے سے نہیں ڈرتے ، کفن پوش دستہ بنی گالہ پہنچ چکا،پرویز رشید کی قربانی سے فرق نہیں پڑتا ،اب ’’بیل ‘‘ کٹنے کی باری ہے :حلیم عادل شیخ

مرنے سے نہیں ڈرتے ، کفن پوش دستہ بنی گالہ پہنچ چکا،پرویز رشید کی قربانی سے ...
مرنے سے نہیں ڈرتے ، کفن پوش دستہ بنی گالہ پہنچ چکا،پرویز رشید کی قربانی سے فرق نہیں پڑتا ،اب ’’بیل ‘‘ کٹنے کی باری ہے :حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اب کراچی سے کفن پوش دستہ بھی بنی گالہ پہنچ چکا ،جو نہ مرنے سے ڈرتاہے اور نہ ہی حکومت کے گلوبٹوں سے خوفزدہ ہے ، نیوز گیٹ کے حوالے سے اگر پرویزرشید حکومت کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ تھے تو اس میں ایک بکرے کی قربانی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، بلکہ اب بیل کٹنے کی باری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم رادل شیخ کا کہنا تھا کہ پرویز رشید سے استعفیٰ طلب کرنے کے معاملے نے شکوک پیدا کردیئے ہیں کہ قوم سے بہت کچھ چھپایا جارہاہے ،وزیرداخلہ ابتدا میں تحقیقات سے الگ کیوں ہوئے اور اب اچانک کس طرح میدا ن میں آئے ؟۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ تما م باتیں پاکستانی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے کے متراد ف ہیں،ہمارے سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاریاں ہوچکیں ہیں مگر اب بھی ہمارے حوصلے جوان ہیں،ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ایسے میں وزیردفاع ایک ایک دن کے لیے بھی ملک سے جاتا ہے تو یہ ملکی سا لمیت کے خلاف ایک سوالیہ نشان ہے،جبکہ پرسکون انداز میں وزیراعظم بڑے بڑے جلسے کرکے اگلے انتخابات کی تیاریاں کررہے ہیں،اور ان کے کچھ طوطے کی طرح بولنے والے وفاقی وزرا اپنی ذمہ دارایاں چھوڑ کرتحریک انصاف کے ساتھ انتقامی سیاست پر اترے ہوئے ہیں۔واضح  رہے کہ حلیم عادل شیخ کی قیادت میؓں تحریک انصاف سندھ سے ایک کفن پوش  قافلہ بنی گالہ پہنچ گیا ہے جس میں  درجنوں خواتین بھی شامل ہیں ۔ 

مزید :

اسلام آباد -