ہم پرامن،ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں،بنی گالہ میں کارکن ہیں دہشت گرد نہیں :جہانگیر ترین

ہم پرامن،ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں،بنی گالہ میں کارکن ہیں دہشت ...
ہم پرامن،ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں،بنی گالہ میں کارکن ہیں دہشت گرد نہیں :جہانگیر ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم پرامن افرادہیں،ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں،بنی گالہ میں کارکن ہیں دہشت گرد نہیں ہیں،حکمرانوں نے محاصرہ کیا ہوا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہم پرامن افرادہیں،ہمارے کارکنوں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں،حکومت کارکنوں کے کھانے پینے کاسامان روک رہی ہے،کارکنوں کے کھانے پینے کابندوبست کررہے ہیں،دھرنے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں،خان صاحب کی ایک کال پرکارکن اسلام آبادجائیں گے،اسلام آباددھرنے کےلیے ہمارا عزم بلندہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ 144کا قانون صرف تحریک انصاف کیلئے ہے،اگروزیراعلیٰ پارٹی چیئرمین سے ملنے آئیں تواس میں کیاقباحت ہے،ہم کرپشن کےخلاف جہادکررہے ہیں،اب چپ رہنے کامقصدکرپشن کوتسلیم کرناہے،وزیراعلی ٰپرویزخٹک کابینہ سمیت دھرنے میں شرکت کریں گے،بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے کارکن ہیں دہشتگرد نہیں چھپے ہوئے ہیں۔

کوئی ایسی بات یا عمل نہیں کیا جس پر ندامت ہو'وزارت سے کیوں علیحدہ ہونا پڑا وقت آنے پر سب سامنے آجائے گا: سینیٹر پرویز رشید
انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت وفاق کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہی ہے،حکمرانوں نے بنی گالہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے،15ہزار کارکنوں کے کھانے کا بندوبست کرسکتے ہیں کارکنان کل ہرصورت اسلام آبا د پہنچیں۔

مزید :

اسلام آباد -